سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(98) قبلہ کی طرف منہ کرکے بول و براز کرنا

  • 1554
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1953

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارے گاؤں کی جامع مسجد نئے سرے سے تعمیر کی گئی اور اس مسجد کے غسل خانے جو بنائے گئے ہیں ان کا رخ کعبہ کی طرف ہے ان غسل خانوں میں جب کوئی استنجاء کرتا ہے تو اس شخص کا منہ یا پیٹھ کا رخ کعبہ کی طرف ہوتا ہے کیااس طرح استنجاء کرنا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

غسل خانہ میں بول کرنا منع ہے۔ بول وبراز کے وقت خانہ کعبہ کی طرف منہ یا پشت کرنے سے احادیث مرفوعہ میں نہی وارد ہوئی ہے۔(1)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب


(1)ابوایوب انصاریرضي الله عنه سے روایت ہے رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب تم پاخانہ میں جاؤ تو قبلہ کی طرف نہ تو منہ کرو اور نہ پیٹھ۔ (بخاری۔کتاب الوضوء۔باب لا تستقبل القبلة ببول ولا غائط الا عند البناء جدار او نحوہٖ)

احکام و مسائل

مساجد کا بیان ج1ص 107

محدث فتویٰ

 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ