سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(202) میرے پاس ایک شخص نے مال رکھا اور میں نے اس کے علم کے بغیر اس کی سرمایہ کاری کی

  • 15397
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 987

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میرےپاس ایک شخص نےکچگ رقم بطورامانت رکھی اورمیں نےاس رقم سےاستفادہ کی خاطراس کی سرمایہ کاری شروع کردی،جب میرےپاس مال کامالک آیاتومیں نےاس کاسارامال اسےواپس لوٹادیااوراس کےمال سےجومیں نےاستفادہ کیااسےنہ بتایاتوسوال یہ ہےکہ کیامیرایہ تصرف جائزہےیانہیں؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب کوئی شخص آپ کےپاس اپنامال بطورامانت رکھےتوآپ اس کی اجازت کےبغیراس میں تصرف نہیں کرسکتےبلکہ آپ کواس مال کی اسی طرح حفاظت کرنی چاہئےجس طرح اس نوع کےمال کی حفاظت کی جاتی ہے۔اگرآپ نےاس کی اجازت کےبغیرتصرف کیاہےتومالک مال سےمعافی طلب کیجئے،اگروہ معاف کردےتوبہتروگرنہ اس کےمال کانفع بھی اسےاداکردیاجائےیااس پرنصف یاکسی اورشرح سےمنافع پرصلح کرلیجئےکیونکہ مسلمانوں کےلئےصلح جائزہےسوائےاس صلح کےجوکسی حلال کوحرام یاکسی حرام کوحلال ٹھہرائے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص323

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ