سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(182) حیض ونفاس والی عورت کا وداع کیسے ہو گا

  • 15374
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 862

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حیض ونفا س والی عورت کس طرح طواف وداع کرے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حیض ونفا س والی عورت کے لئے وداع نہیں ہے کیونکہ ابن عباس رضی اللہ عنہ سے یہ ثابت ہے کہ لوگوں کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ ان کا آخری وقت  بیت اللہ  میں گزرے ہاں البتہ حائضہ عورت سے تخفیف کردی گئی ہے (متفق علیہ)۔اہل علم کے نزدیک نفا س والی عورت کے لئے بھی وہی حکم ہے ،جوحائضہ کے لئے ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص300

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ