سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(120) ہم سودا سلف خریدنے کے لئے اپنی بستی سے پچاس کلومیٹر

  • 15282
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 642

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں اپنے بعض اہل خانہ کے ساتھ اشیاء ضروریہ خریدنے کے لئے اپنی بستی قریبا پچاس کلومیٹر دورایک شہرمیں جاتا  ہوں ،مغرب کے وقت واپسی ہوتی ہے،اژدہام اوروقت مغرب کی تنگی کے باعث ہم تاخیر سےنکلتے ہیں اورگھر اس وقت پہنچتے ہیں جب مغرب کاوقت ختم ہو کر عشاء کی اذان ہورہی  ہو تی ہے۔کیا اس صورت میں سفر کی دوری اورہمراہ عورتوں کی مشقت کے باعث یہ جائز ہے کہ نماز مغرب کو موخر کرکے اپنی بستی میں اداکرلیا جائے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سوال میں مذکورہ صورت حال کے پیش نظر اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ دفع مشقت کے لئے تم نماز مغرب کو موخر کرکے اپنی بستی میں اداکرلواوراگرراستہ میں بروقت نماز اداکرسکوتویہ زیادہ افضل ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص249

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ