سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(107) جسے سورہ فاتحہ پڑھنے کے بارے میں شک ہو تو اس کی نماز کا حکم

  • 15267
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 738

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں نماز پڑھتے ہوئے یہ بھول جاتا ہوں کہ میں نے سورہ فاتحہ پڑھی ہے یا نہیں توکیا اس کی وجہ سے سجدہ سہوکرناہوگا؟سجدہ سہو میں کیا پڑھنا چاہئے ؟جب ظن غالب یہ ہوکہ سورہ فاتحہ پڑھ لی ہے توکیا پھر بھی سجدہ سہو کیا جائے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب منفردیاامام کو فاتحہ پڑھنے کے بارے میں شک ہوتو وہ رکوع سے پہلے فاتحہ پڑھ لے ،اس صورت میں سجدہ سہو نہیں ہوگااور اگریہ شک نماز سے فراغت کے بعد ہوتو اس کی طرف التفات نہیں کیا جائے گا اورنماز صحیح ہوگی،سجدہ  سہومیں بھی وہی دعااورذکر مثلا (سبحان ربی الاعلی)ہے جو سجدہ نماز میں ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص242

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ