سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(101) تشہد میں انگشت شہادت کو حرکت دینےکا مسنون طریقہ

  • 15261
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-16
  • مشاہدات : 527

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں تشہد میں انگشت شہادت کوحرکت دینےکےسلسلہ میں لوگوں کودیکھتاہوں کہ بعض نمازی انگلی کو دائیں بائیں حرکت دیتےہیں اوربعض اوپرنیچےکی طرف،بعض لوگوں کی حرکت تیز ہوتی ہےاوربعض کی سست،جبکہ بعض نماز انگلی کوصرف اٹھائےرکھتےہیں اورحرکت نہیں دیتےجب کہ بعض اپنی انگلی کوبالکل اٹھاتےہی نہیں توان میں سےمسنون طریقہ کون ساہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سنت یہ ہےکہ نمازی حالت تشہد میں اپنی تمام انگلیوں کوبند کرے،یعنی دائیں ہاتھ کی انگلیوں کو انگشت شہادت کےساتھ اشارہ کرےاوراللہ کےذکراوردعاکےوقت اسےاشارۂ توحید کے لئے آہستہ سےحرکت دےاوراگر چاہےتوچھنگلیااوردرمیانی انگلی کےبیچ کی انگلیوں کوبندکرےاورانگوٹھےکا درمیانی انگلی کےساتھ حلقہ بنائےاورانگشت شہادت کےساتھ اشارہ کرے۔یہ دونوں حالتیں نبی کریمﷺسےثابت ہیں اوربائیں ہاتھ کوبائیں ران پراس طرح رکھ لیاجائےکہ انگلیاں کھلی ہوئی اورقبلہ رخ ہوں اوراگرچاہےتوبائیں ہاتھ کوبائیں گھٹنےپررکھ لے،یہ دونوں حالتیں بھی صحیح حدیث میں نبی اکرمﷺسےثابت ہیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص239

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ