سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(96) کیا ہفتہ میں ایک ہی سورۃ کی دو یا تین بار تکرارجائز ہے

  • 15253
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 719

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیاہفتہ میں ایک ہی سورۃ کی دویاتین بارتکرارجائز ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایک ہفتہ میں بلکہ ایک ہی دن میں ایک سورۃ کی تکرارجائز ہے اوراس سلسلہ میں کوئی حد محدود نہیں ہے بلکہ یہ بھی جائز ہے کہ ایک ہی نماز کی دورکعتوں میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک ہی سورہ کو پڑھ لیا جائے،چنانچہ نبی کریمﷺ سے ثابت ہے کہ آپﷺنے ایک باردونوں رکعتوں  میں سورہ ‘‘اذازلزلت’’کی تلاوت فرمائی ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص237

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ