سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(88) نماز جمعہ کے لئے چالیس آدمی شرط ہیں یا امام کے ساتھ دو آدمی بھی ہوں تو نماز جمعہ ادا ہو جائے گی

  • 15243
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 719

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں نے بعض کتابوں میں یہ پڑھا ہے کہ اقامت جمعہ کے لئے یہ شرط ہےکہ ایسے چالیس آدمی موجود ہوں جن پر نماز واجب ہو۔لیکن‘‘الدعوۃ’’میں شائع ہونے والاآپ کایہ فتوی نظر سے گزراکہ اگرامام کے ساتھ دوآدمی بھی ہوں تو جمعہ ہوجائے گا۔توان دونوں باتوں میں تطبیق کس طرح ہوگی؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اہل علم کی ایک جماعت نے ضروریہ کہا ہے کہ نماز جمعہ کی اقامت کے لئے چالیس آدمیوں کا ہونا شرط ہے،چنانچہ امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کابھی یہی قول ہے۔لیکن راجح قول یہ ہے کہ اگر تعدادچالیس سے کم بھی ہو توپھر بھی جمعہ ہوجائے گااوروہ کم از کم تعدادتین ہے ۔جیسا کہ اس فتوی میں بیان کیا گیا ہے جس کی طرف سوال میں اشارہ موجود ہے،کیونکہ نمازجمعہ کے لئے نمازیوں کی تعدادکے چالیس ہونے کی کوئی دلیل موجود نہیں ہے اوروہ حدیث جس میں چالیس کی تعدادکاذکر ہے ،ضعیف ہے جیسا کہ حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے ‘‘بلوغ المرام’’میں اس کی وضاحت فرمائی ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص235

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ