سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(85) دو منزلہ مسجد جس کی اوپر کی منزل مردوں اور نیچے کی منزل عورتوں کے لئے ہے

  • 15240
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 648

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہماری مسجد دومنزلہ ہے جس کی اوپر کی منزل مردوں کے لئے اورنیچے کی منزل عورتوں کے لئے مخصوص ہے،اس منزل میں عورتیں مردوں کے ساتھ باجماعت نماز اداکرتی ہیں۔لیکن عورتیں امام کو یا مردوں کی صفوں کو نہیں دیکھ سکتیں،بلکہ وہ صرف مائیکروفون کے ذریعہ تکبیر کی آواز سن کر امام کی اقتداء کرتی ہیں۔اس حالت میں ان کی نماز کے بارے میں کیاحکم ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مذکورہ بالا حالت میں سب کی نماز صحیح ہے کیونکہ مرد اورعورتیں سب مسجد میں ہیں اورلاوڈسپیکر کے ذریعہ امام کی آواز سن کر اس کی اقتداء ممکن ہے۔اس مسئلہ میں علماء کاصحیح قول یہی ہے ۔اس مسئلہ میں البتہ یہ اختلاف اہمیت کا حامل ہے کہ جب بعض  مقتدی مسجد سے باہر ہوں اوروہ امام یا بعض مقتدیوں کو بھی نہ دیکھ سکتے ہوں تو کیا ان کی نماز صحیح ہوگی یا نہیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص234

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ