سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(68) خطبہ کے دوران تحیتہ المسجد

  • 15218
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 557

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میری بعض نمازی بھائیوں کے ساتھ جمہوریہ سوڈان کی مسجد ریفی مروی میں اس موضو ع پر گفتگو ہوئی کہ جب امام خطبہ دے رہا ہوتوکیا اس وقت مسجدمیں آنے والادورکعتیں پڑھے یانہ پڑھے ،چنانچہ سماحۃ الشیخ سے اس مسئلہ میں فتوی مطلوب ہے یادرہے اس قدیمی مسجد کے نمازی بھائیوں کا تعلق امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے مذہب سے ہےیعنی وہ  مالکی ہیں!؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سنت یہ ہے کہ مسجد میں داخل ہونے والا ہر شخص تحیتہ المسجدکی دورکعتیں ضرورپڑھے خواہ امام خطبہ دے رہا ہو کیونکہ نبی کریم ﷺکا ارشاد ہے کہ:

«اذا دخل احدكم المسجد فلا يجلس حتي يصلي ركعتين»

‘‘جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو وہ اس وقت تک نہ بیٹھے جب تک دورکعتیں نہ پڑھ لے۔’’

اسے امام بخاری و مسلم رحمۃ اللہ علیہمانے صحیحین میں ذکر کیا ہے نیز امام مسلم

رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی صحیح میں حضرت جابررضی اللہ عنہ سے مروی یہ حدیث بھی بیان کی ہے کہ نبی کریمﷺنے فرمایا:

«اذا جآء احدكم يوم الجمعة والامام يخطب فليصل ركعتين ولكتجوز فيهما»

‘‘جب تم میں سے کوئی جمعہ کے دن اس وقت آئے ،جب امام خطبہ دے رہا ہوتووہ دورکعتیں پڑھ لے اوران میں اختصار سے کام لے۔’’

یہ حدیث اس مسئلہ میں نص صریح ہے لہذا کسی کے لئے اس کی مخالفت کرنا جائز نہیں۔امام مالک رحمۃ اللہ علیہ نے خطبہ کے وقت ان دورکعتوں سے اس لئے منع کیا ہے کہ شاید آپ کو یہ سنت نہ پہنچی ہو اورجب رسول اللہﷺکی یہ سنت صحیح سند سے ثابت ہے توکسی کے قول کی وجہ سے خواہ وہ کوئی بھی ہو اس کی مخالفت کرناجائز نہیں ہے کیونکہ ارشادباری تعالی ہے:

﴿يـٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا أَطيعُوا اللَّهَ وَأَطيعُوا الرَّ‌سولَ وَأُولِى الأَمرِ‌ مِنكُم فَإِن تَنـٰزَعتُم فى شَىءٍ فَرُ‌دّوهُ إِلَى اللَّهِ وَالرَّ‌سولِ إِن كُنتُم تُؤمِنونَ بِاللَّهِ وَاليَومِ الءاخِرِ‌ ذ‌ٰلِكَ خَيرٌ‌ وَأَحسَنُ تَأويلًا ﴿٥٩﴾... سورة النساء

‘‘مومنو!اللہ اوراس کے رسول کی فرماں برداری کرو اورجو تم میں سے صاحب حکومت ہیں،ان کی بھی اوراگرکسی بات میں تم میں اختلاف واقع ہو تواگراللہ اورروزآخرت پرایمان رکھتے ہو تو اس میں اللہ اوراس کے رسول (ﷺ)(کے حکم)کی طرف رجوع کرو،یہ بہت اچھی بات ہے اوراس کا مآل(انجام)بھی اچھا ہے۔’’

نیزفرمایا:

﴿وَمَا اختَلَفتُم فيهِ مِن شَىءٍ فَحُكمُهُ إِلَى اللَّهِ...﴿١٠﴾... سورة الشورىٰ

‘‘اورتم جس بات میں اختلاف کرتے ہواس کا فیصلہ اللہ  کی طر ف (سے ہوگا)’’

اوریہ بات معلوم ہے کہ رسول اللہ ﷺکا حکم ،اللہ عزوجل کے حکم ہی کی بنیا دپر ہوتا ہےکیونکہ ارشادباری تعالی ہے:

﴿مَن يُطِعِ الرَّ‌سولَ فَقَد أَطاعَ اللَّهَ... ﴿٨٠﴾... سورة النساء

‘‘جوشخص رسول(ﷺ) کی فرماں برداری کرے گا تو بے شک اس نے اللہ کی فرماں برداری کی۔’’

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص224

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ