سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(36) قبروں پر لکھنے کا حکم

  • 15165
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1103

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا میت کی قبر پر لوہے یا سیمنٹ کی پلیٹ نصب کرکے اس پر قرآنی آیات اورمیت  کا نام اوراس کی تاریخ وفات وغیرہ لکھنا جائز ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

میت کی قبر پرلکھنا جائزنہیں،نہ قرآنی آیات اورنہ کچھ اورلوہے کی پلیٹ نصب کرنا جائز ہے اورنہ پتھر وغیرہ کی،کیونکہ حضرت جابررضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں  ہے کہ ‘‘نبیﷺ نے قبرکو چونا گچ کرنے،اس پر بیٹھنے اوراس پر عمارت بنانے سےمنع فرمایا ہے’’اس حدیث کو امام مسلم نے ‘‘صیح’’بیان فرمایا ہے۔ترمذی اورنسائی میں صیح سند کے ساتھ یہ الفاظ بھی ہیں کہ‘‘آپؐ بے قبر پرلکھنے سے بھی منع فرمایا ہے۔’

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص182

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ