سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(27) وجادلھم....کی ضمیر کا مرجع

  • 15156
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 1143

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ارشادباری تعالی:

﴿ادعُ إِلىٰ سَبيلِ رَ‌بِّكَ بِالحِكمَةِ وَالمَوعِظَةِ الحَسَنَةِ وَجـٰدِلهُم بِالَّتى هِىَ أَحسَنُ ...﴿١٢٥﴾... سورة النحل

‘‘(اے پیغمبر)لوگوں کو دانش اورنیک نصیحت سے اپنے پروردگار کے راستے کی طرف بلاواوربہت ہی اچھے طریقے سے ان سےبحث(مناظرہ) کرو۔’’

میں وجادلھم کی ضمیرکامرجع کون لوگ ہیں؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس ضمیرکامرجع مدعوین(وہ  لوگ جن کو دعوت دی جارہی ہو)ہیں۔ معنی یہ ہیں کہ لوگوں کو اپنے پروردگارکےرستے کی طرف بلاو اور‘‘وجادلھم’’ کی ضمیرکامرجع مدعوین ہیں خواہ وہ مسلمان ہوں کیا کافر ،اس کی مثال حسب ذیل ارشادباری تعالی ہے:

﴿وَلا تُجـٰدِلوا أَهلَ الكِتـٰبِ إِلّا بِالَّتى هِىَ أَحسَنُ...﴿٤٦﴾... سورة العنكبوت

‘‘اوراہل کتاب سے جگڑانہ کرومگرایسے طریقے سے کہ نہایت اچھا ہو۔’’

اہل کتاب سے مراد کفار یہود ونصار ی ہیں ،ان سے جھگڑا جائز نہیں مگر ایسے طریق سے جو بہت اچھا ہو۔ہاں البتہ ان میں سے جو ظالم ہوں تو ان کے ساتھ معاملہ اسی طرح ہوگا جس کے وہ مستحق ہوں گے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص175

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ