سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(66) ناپاکی کی حالت میں قرآن کو پڑھنا

  • 1522
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1635

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا جنبی مرد یا حائضہ عورت قرآن کو پکڑ سکتی ہے اور پڑھ سکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

زبانی پڑھ سکتے ہیں ہاتھ نہیں لگا سکتے نہ ہی چھو سکتے ہیں ۔

سنن دارمی(۸۴/۲)  (بَابٌ لاَ طَلاَقَ قَبْلَ نِکَاحٍ) میں رسول اللہﷺ کا فرمان ہے:

«لاَ یَمَسُّ الْقُرْآنَ إِلاَّ طَاہِرٌ»

ترجمہ: ’’نہ چھووے قرآن کو مگر پاک‘‘

قرآن مجید کی آیت:

﴿وَإِنْ کُنْتُمْ جُنُبًا فَاطَّہَّرُوْا﴾

ترجمہ : ’’اور اگرتم ناپاک ہو تو پاکی حاصل کرو‘‘ سے ثابت ہوتا ہے جنبی طاہر نہیں ورنہ اسے ’’فَاطَّہَّرُوْا‘‘  کا حکم نہ ہوتا اور جو طاہر نہیں وہ رسول اللہﷺ کے مندرجہ بالا فرمان کی رو سے قرآن مجید کو چھو نہیں سکتا تو پکڑ بھی نہیں سکتا اور معلوم ہے کہ حائضہ بھی طاہر نہیں کیونکہ اطہار وتطہر کا جنبی کی طرح اس کو بھی حکم ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

غسل کا بیان ج1ص 95

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ