سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(239)مرحوم کے ورثاء لیک بیوی، پانچ بیٹے اور چھ بیٹیاں...

  • 15105
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 717

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیافرماتے ہیں علماءکرام اس مسئلہ کےبارے میں کہ بنام محمدابراہیم فوت ہوگیاجس نےورثاء میں سےایک بیوی روشن بیگم پانچ بیٹے امان اللہ،عنایت اللہ،حبیب اللہ ،امداداللہ،رحمت اللہ اور6بیٹیاں اشرف النساءارشادبیگم،زرینہ بیگم،شمشادبیگم،مجیدہ  بیگم،رخسانہ بیگم چھوڑے۔شریعت محمدی کےمطابق بتائیں کہ ہرایک کوکتناحصہ ملےگا؟

اس کےبعدرحمت اللہ فوت ہوگیاجس نے ورثاء میں سےچارسگی بہنیں اوردواخیافی بہنیں اور4اخیافی بھائی اورایک ماں چھوڑی۔اس کےبعدامان اللہ فوت ہوگیاجس نےورثاء میں سےایک بیوی چھ بیٹیاں اورتین بھائی 2سگی بہنیں اور4اخیافی بہنیں چھوڑیں؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

معلوم ہوناچاہیے کہ سب سےپہلے فوتی کی ملکیت سےکفن دفن پرخرچہ کیاجائےگااس کےبعداگرقرضہ ہےتواسے ادا کیاجائےگا۔پھراگرجائزوصیت ہےتوثلث مال سےادا کی جائےگی اس کےبعدمنقول خواہ غیرمنقول  کوایک روپیہ قراردےکراس کےورثاء میں اس طرح تقسیم کیا جائےگا۔

فوتی محمدابراہیم :کل ملکیت1روپیہ

وارثاء:بیوی روشن بیگم 2آنے،بیٹےامان اللہ 1آنہ 9پائی،عنایت اللہ 1آنہ 9پائی، حبیب اللہ 1آنہ 9پائی،امداد اللہ 1آنہ 9پائی،رحمت اللہ 1آنہ 9پائی،بیٹیاں اشرف النساء2/1/10پائیاں،ارشادبیگم2/1/10پائیاں،شمشادبیگم2/1/10پائیاں،مجیدہ بیگم2/1/10پائیاں،زرینہ2/1/10پائیاں،رخسانہ بیگم2/1/10پائیاں،

اس  کےبعدرحمت اللہ فوت ہوگیاکل ملکیت1آنہ9پیسہ۔

ورثاء:ماں روشن بیگم2/1/3پائیاں،چارسگی بہنیں آنہ2پیسہ مشترک۔4اخیافی بھائی2/1/3۔

دواخیافی بہنیں دونوں محروم رہیں گی۔کیونکہ حدیث میں ہے:

((ألحقواالفرائض بأهلهافمابقى فلأولى رجل ذكر.))

اس كےبعدامان اللہ فوت ہوگیاکل ملکیت1آنہ9پیسہ۔

ورثاء:ایک بیوی8/5/2،6بیٹیوں میں سے2/1/2پائی ہرایک کو،3سگے بھائی ہرایک کو1پائی۔ہرایک کودوسگی بہنیں۔سگی بہن35،64،سگی بہنیں35،64۔

زاہدہ بیگم فوت ہوگئی کل ملکیت3/1/2پائیاں

ورثاء:بیٹی20/7پائی،بیٹی20/7پائی،بیٹی20/7پائی،بیٹا10/7پائی،خاوند12/7

پائی
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ راشدیہ

صفحہ نمبر 646

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ