سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(236)مرحوم کے ورثاء دو بھائی اور تین یہنیں...

  • 15101
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 720

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیافرماتے ہیں علماءکرام اس مسئلہ کےبارے میں کہ بنام ہدایت علی بن محمداسماعیل اورقاسم علی بن محمداسماعیل دونوں سگےبھائی تھےاورتین بہنیں تھیں جن میں سےدوبہنیں بھائیوں کی زندگی میں ہی فوت ہوگئیں۔اس کےبعدقاسم علی بن اسماعیل بھی فوت ہوگیاجس نے ورثاء میں ایک بھائی اورایک بہن چھوڑے۔قاسم کی وفات کےبہن نےاپنےبھائی ہدایت علی سےملکیت کامطالبہ نہیں کیااوربعدازاں فوت ہوگئی جس کےبعدہدایت علی بھی فوت ہوگیا۔جس نےورثاء میں سےصرف ایک کزن بنام عبداللطیف بن غلام مصطفی چھوڑاجس کی بہنیں  بھی ہیں۔شریعت محمدی کےمطابق بتائیں کہ ہرایک کوکتناحصہ ملےگا۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

معلوم ہوناچاہیے کہ میت کے مال سےسب سےپہلےکفن دفن کاخرچہ نکالاجائےگا،اس کےبعدقرضہ ہےتواسے ادا کیاجائےگا۔پھراگروصیت ہےتووہ ثلث مال سےادا کی جائےگی۔اس کےبعدمنقول خواہ غیرمنقول مال کوایک روپیہ قراردےکراس کےورثاءمیں اس طرح تقسیم کی جائےگی۔دونوں بھائیوں کو آدھاآدھاحصہ ملےگایعنی آٹھ آٹھ آنہ اس کےبعدقاسم علی فوت ہوگیاجس کی کل ملکیت8آنہ ورثاءہدایت علی بھائی5آنہ،4پائی۔ایک بہن 2آنہ 8پائی جبکہ بہن نے اپنے بھائی قاسم بن محمداسماعیل کی ملکیت کااپنے بھائی ہدایت اللہ سےمطالبہ نہیں کیااوراپنی حق داری سےدستبردارہوئی تواس کاحصہ بھی ہدایت اللہ کوہی ملےگاکیونکہ اصل وارث وہی ہےاس کے بعدہدایت علی وفات پاگیاجس کی ملکیت ایک روپیہ ہے۔1روپیہ ورثاء:ایک کزن بنام عبداللطیف بن محمدمصطفی جوکہ زندہ ہےکل ملکیت ایک روپیہ۔عبداللطیف کی بہنوں کوبھی حصہ نہیں ملےگاجوزندہ ہیں کیونکہ حدیث ہے:((ألحقواالفرائض بأهلهافمابقى فلأولى رجل ذكر.))اصحاب الفرائض كواپنےجوبچ جائےوہ مذکرمردکاہےجومیت کےزیادہ قریب ہو۔

نوٹ:......باقی جوعبداللطیف کےبھائی ہیں بنام محمدابراہیم اورحاجی ریاست علی وہ دونوں ہدایت علی کی زندگی میں ہی فوت ہوگئے تھے،اس لیے ان کوحصہ نہیں ملےگا۔جب فوتی کزنوں کوحصہ نہیں مل رہاتوان کی اولادکوکس طرح ملےگا۔


جدیداعشاریہ فیصد طریقہ تقسیم

میت محمداسماعیل کل ملکیت100

بیٹاہدایت علی40

بیٹاقاسم علی

بیٹی 20

میت قاسم علی کل ملکیت40

بھائی ہدایت علی عصبہ40

بہن عصبہ دستبردار

میت ہدایت علی کل ملکیت100

ایک کزن عبداللطیف عصبہ100

ایک کزن عورت محروم
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ راشدیہ

صفحہ نمبر 642

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ