سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(223)مرحوم کی ایک بھگا کر شادی کی ہوئی بیوی کی اولاد میں تقسیم وراثت

  • 15076
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 697

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیافرماتے ہیں علماءدین اس مسئلہ میں کہ بنام دودوایک عورت مسمات مکھن(جوکہ حاملہ تھی)کوبھگاکرلےگیااوراس سےنکاح کیااس کےبعددودومیں سےتین بیٹےننگر،جان اوربچایواورایک بیٹی مسمات بیگم پیداہوئےاس کےبعددودوکےنکاح والی بیوی مسمات آمنت بنام مٹھوکےساتھ بھاگ گئی،مسمات آمنت کےگھرایک بچی پیداہوئی پھرمسمات آمنت کودودوکچھ عرصےتقریبا15سال کےبعداپنے گھرلےآیااس کےبعددودوفوت ہوگیاجس نے وارث چھوڑےایک بیوی مسمات آمنت اورایک بھائی گیلو،اب ننگروالے کہتے ہیں کہ دودےکی وارثت کےمالک ہم ہیں۔وضاحت کریں کہ دودےکی ملکیت کاحقیقی وارث کون ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

معلوم ہوناچاہیےکہ فوت ہونے والی  کی ملکیت میں سےسب سےپہلےفوت ہونے والے کےکفن دفن کاخرچہ نکالاجائے۔پھراگرقرض ہےتواسےاداکیاجائے،پھراگروصیت کی ہوتوسارےمال کےتیسرےحصےتک سےاداکی جائے۔اس کےبعدباقی ملکیت منقول خواہ غیرمنقول کوایک روپیہ قراردےکر اس طرح  سےتقسیم ہوگی۔

فوت ہونے والادودو ملکیت1روپیہ

وارث:بھائی گیلو2آنے،بیوی مسمات آمنت4آنے۔

اللہ تعالی کا فرمان ہے:﴿وَلَهُنَّ الرُّ‌بُعُ مِمَّا تَرَ‌كْتُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّكُمْ وَلَدٌ﴾

باقی ننگراورخان والےدودوکےوارث نہیں ہوسکتےاورمٹھومیں سےجوبچی پیداہوئی اس کوبھی کچھ نہیں ملےگا۔کیونکہ جب یہ نکاح نہیں ہواتوحصہ کیسے ملےگا۔

هذاهوعندي والعلم عندربي

کل ملکیت100

بیوی                         4/1/=25

بھائی گیلوعصبہ         75
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ راشدیہ

صفحہ نمبر 629

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ