سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(155)ایک قول کی حقیقت

  • 14941
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 774

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ابوبکربن عیاش کاقول ہے کہ میں نے کسی فقیہ شخص کورفع الیدین کرتےہوئے نہیں دیکھااس قول کی کیاحیثیت ہے؟نیزعبدالرحمن بن ابی لیلی کےمتعلق واردہواہےکہ وہ رفع الیدین نہیں کرتے تھےاس کےمتعلق بھی ہمیں حقیقت سےآگاہ فرمائیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ابوبکربن عیاش کایہ کہناکہ میں نے کسی فقیہ کورفع الیدین  کرتےنہیں دیکھانہایت عجیب ہے کیاامام مالک فقیہ نہیں کیاامام شافعی فقیہ نہیں  تھےاورامام احمدبن حنبل بھی فقیہ نہیں تھےاوراسی طرح کیا امام اوزاعی بھی درجہ فقاہت پرفائزنہ تھےحالانکہ ان کی ایک کتاب فقہ کے متعلق موجودہےجوہمارےمکتبہ میں دوجلدوں میں موجودہے۔بہرحال یہ سب فقیہ تھےاوراس میں کوئی شک نہیں کہ یہ سب ائمہ رفع الیدین پرعامل تھے،لہذاابن عیاش کایہ کہناصرف ایک بے محل اوربے وزن بات ہے۔واللہ اعلم

باقی عبدالرحمن بن ابی لیلی نے اگررفع الیدین نہیں کی اس کی وجہ سے نبی کریمﷺکی سنت پرکچھ اثرنہیں پڑے گاپوری امت ایک طرف ہواللہ کےرسولﷺکے قول اورفعل کےمدمقابل اس کاکچھ وزن نہیں اس میں شک نہیں کہ اس مسئلہ میں اختلاف ہےکچھ علماءرفع الیدین کرتے تھےتوکچھ نہیں کرتےتھےاورکچھ کبھی کرتےاورکبھی ترک کرتےتھے

بہرحال اس اختلاف کی وجہ سےاس کی فرضیت اوررکنیت پرکچھ فرق نہیں پڑے گااورآپﷺکےفعل پرکچھ حرف نہیں آسکتا۔امتی کے قول یافعل کوآپﷺکےمقابلہ میں پیش کرناجاہل اورگستاخ کاکام ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ راشدیہ

صفحہ نمبر 551

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ