سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(96)خود نکاح پڑھنا

  • 14881
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1164

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا فرماتےہیں علمائےدین اس مسئلہ کےبارےمیں کہ ایک گاوں میں تین مولوی صاحبان ہیں ایک اہلحدیث اوردوحنفی،اہلحدیث مولوی کی شادی ہوئی نکاح کے وقت اہلحدیث مولوی نے کہا کہ حنفی مولوی کاپڑھاہوانکاح جائز نہیں ہے،اس لیے اہلحدیث مولوی نے خوداپنانکاح پڑھاطرفین کے گواہ موجود تھے۔مذکورہ نکاح صحیح ہوایانہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

معلوم ہونا چاہیئے مذکورہ نکاح اگرکتاب وسنت کی شرائط کے مطابق کیا گیا ہے توبلاشبہ یہ درست اورصحیح ہے اگرچہ اس صورتحال کی صریح جزنظرسے  نہیں گزری ہے کیونکہ نکاح کا خطبہ ایک مسنون دعاہےقرآن وحدیث اس دعاکوکسی خاص شخص کے ساتھ مقیدنہیں  کیا ہے۔اس لیے اگرکوئی شخص اس دعاکو خود پڑھتا ہے تویہ جائز ہےاگرچہ اس دعاکوپڑھنے والامجلس میں موجودہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ راشدیہ

صفحہ نمبر 437

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ