سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(93)دو بہنوں کو اکٹھے نکاح میں رکھنے کی منع میں کیا حکمت ہے؟

  • 14878
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1681

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

دوبہنوں کواکٹھے نکاح میں رکھنے کی منع میں کیا حکمت ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسےسوالات صرف اعتراضات کے نمبربڑھانے کے علاوہ اورکوئی مقصد نہیں رکھتے۔اگرکوئی اسلام کاپیروکارایساسوال کرتا ہے تواس کو ایسا سوال نہیں کرناچاہئے۔ہاں!اگرکوئی ملحد کرتا ہے توپہلے وہ اسلام کوسچامانے پھر کوئی دوسری بات کرےلیکن جواسلام کو مانتا ہی نہیں ہےاس میں کسی بات کی حکمت کے متعلق پوچھتاہےتووہ محض اپنا اوردوسروں کاٹائم ضائع کررہا ہے،بہرصورت اسلام کی  اس مخالفت میں بھی عظیم حکمت ہے۔

بات دراصل یہ ہے کہ دوسوکنوں کی آپس میں اکثر نہیں بنتی،کبھی کبھی تووہ حدسےبڑھ جاتی ہیں،ایک سوکن دوسری سوکن کو نقصان پہنچانے کے لیے گاہے بگاہے اس کی جان کے  درپے ہوتی ہےجبکہ اسلام دوبہنوں کی آپس میں ایسی عداوت اورقطع تعلقی کو ہرگزپسندنہیں کرتا،اس لیے اسلام دوبہنوں کوایک ساتھ جمع کرنے سےمنع کرتا ہے۔اگردونوں کا ایک دوسری کو

نقصان پہنچانے کا خیال بھی نہ رہے لیکن دل توایک دوسرے سےبغض آلودہ اورمتنفرہوجاتےہیں اوریہ جوبات اسلام میں قطعاپسندنہیں ہے کیونکہ یہ بات رشتہ داری چھیننے پرمتنج ہوتی ہےاوررشتہ داری توڑنابہت بڑاگناہ ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ راشدیہ

صفحہ نمبر 435

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ