سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(186) مذہبی جلسوں میں مروجہ نعرہ بازی

  • 14784
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1023

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

یہ جو آج کل اکثر مذہبی جلسوں میں نعرہ بازی ہوتی ہے ، کیسا عمل ہے، جیسا کہ جیوے جیوے فلاں جیوے، فلاں زندہ باد وغیرہ؟  (ایک سائل ، لاہور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نبی اکرم   صلی اللہ علیہ وسلم  جب وعظ و نصیحت فرماتے تو اس میں اللہ تعالیٰ کے کلام کو بیان کرتے تھے اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم توجہ سے سماعت فرماتے اور قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کو توجہ سے سننے کا حکم دیا ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَهُ وَأَنصِتُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ ﴿٢٠٤﴾...الأعراف

            ''جب قرآن پڑھا جائے تو اس کو غور سے سنو اور خاموش رہو تا کہ تم پر رحم کیا جائے۔''(الاعراف)

            اس آیت کریمہ کی رو سے قرآن مجید کے بیان کے وقت خاموشی کا حکم ہے اور دوران وعظ نعرہ بازی کرنا ، یہ شورو غل ہے جو ادب قرآن کے منافی ہے اور اللہ تعالیٰ کے نبی   صلی اللہ علیہ وسلم  کی کسی بھی حدیث سے یہ بات ثابت نہیں ہوتی کہ آپ   صلی اللہ علیہ وسلم  کے وعظ کے دوران صحاہ کرام رضی اللہ عنہم اس طرح نعرے بازی کرتے ہوں۔ لہٰذا ہمیں ان امور سے اجتناب کرنا چاہیے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

آپ کے مسائل اور ان کا حل

ج 1

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ