سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(30) جادو کی حقیقت اور کیا نبیﷺ پر جادو ہوا..؟

  • 1486
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-16
  • مشاہدات : 2571

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جادو کیا ہے کیا نبی کریم ﷺ پر جادو ہوا تھا اس بارے میں جو حدیث مبارک مشہور ہے سند کے اعتبار سے اس کی کیا حیثیت ہے؟

ہمارے گھر میں کچھ ہمارے رشتے داروں نے جادو وغیرہ کیا ہے اس کے آثار میں والدہ محترمہ کے ہاتھ بھیج رہا ہوں برائے مہربانی اس بارے میں قرآن وحدیث کی روشنی میں ہماری رہنمائی فرمائیں ؟ اللہ آپ کا حامی وناصر ہو۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

صحیح بخاری کی حدیث سے ثابت ہے کہ لبید بن اعصم یہودی نے رسول اللہﷺ پر جادو کیا (صحیح بخاری۔کتاب الطب۔ باب السحر)اور اس کا کچھ اثر بھی آپ پر ہو گیا آپ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو شفاء عطا فرما دی قرآن مجید میں:

﴿فَإِذَا حِبَالُهُمۡ وَعِصِيُّهُمۡ يُخَيَّلُ إِلَيۡهِ مِن سِحۡرِهِمۡ أَنَّهَا تَسۡعَىٰ - فَأَوۡجَسَ فِي نَفۡسِهِۦ خِيفَةٗ مُّوسَىٰ﴾--طه66-67

’’پھر تب ہی ان کی رسیاں اور لاٹھیاں اس کے خیال میں آئیں ان کے جادو سے کہ دوڑ رہی ہیں پھر پانے لگا اپنے جی میں ڈر موسیٰ‘‘

آپ بھی اللہ تعالیٰ سے دعا کریں معوذتین پڑھیں سورہ بقرہ آیت الکرسی پڑھیں ان شاء اللہ تعالیٰ شفا یاب ہوں گے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

عقائد کا بیان ج1ص 72

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ