سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(166) غیر مسلموں سے سلام کا طریقہ

  • 14766
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1142

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

غیر مسلموں سے سلام لینا جائز ہے یا نہیں اور اگر وہ سلام کہیں تو جواب کیسے دینا ہے؟  


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حیح مسلم میں اللہ کے رسول   صلی اللہ علیہ وسلم  کا فرمان ہے کہ ''اہل کتاب (یہود و نصاریٰ ) کو سلام کرنے میں پہل نہ کرو اور جب تم میں سے کسی کو ان میں سے کوئی راستے میں ملے تو اس کو تنگ حصے کی طرف مجبور کرو۔'' صحیحین میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ رسول اللہ   صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا جب تمہیں اہل کتاب سلام کہیں تو انہیں جواب میں صرف وعلیکم کہنا چاہیے ، اس سے زیادہ جواب دینا درست نہیں اور یہ بات مسلم ہے کہ اہل کتاب دوسرے تمام کافروں سے بہتر ہیں۔ ان کی عورتوں سے نکاح بھی جائز ہے مشرکین اور دہریہ ان سے بہت بدتر ہیں۔ جب اہل کتاب کو سلام کی ابتداء نہیں کر سکتا تو دوسرے کافر کو سلام میں پہل کرنا بالا دلی درست نہ ہوگا اور جواب میں وعلیکم سے زیادہ کہنا صحیح نہیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

آپ کے مسائل اور ان کا حل

ج 1

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ