سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(159) مکھی کا کھانے میں گرنا

  • 14759
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 2034

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کھانے میں مکھی گر جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر کسی آدمی کے کھانے میں مکھی گر کر مر جائے تو وہ اسے پورا ڈبو کر نکال دے اور کھانا کھا لے۔ اس کے کھانے میں کوئی قباحت نہیں ہے اور اس پروہ حدیث بھی دلالت کرتی ہے جس میں رسول اللہ   صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا:

((إِذَا وَقَعَ الذُّبَابٌ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيَغْمِسْهُ، فَإِنَّ فِي أَحَدِ جَنَاحَيْهِ دَاءً، وَفِي الْآخَرِ شِفَاءً.))

            ''جب کسی آدمی کے مشروب میں مکھی گر جائے تو وہ اسے ڈبو کر نکال دے کیونکہ اس کے ایک پر میں بیماری ہوتی ہے اور دوسرے میں شفاء ہوتی ہے۔''  (بخاری) 

            لہٰذا اگر کسی آدمی کے کھانے یا پینے والی اشیاء میں مکھی گر جائے تو اس کی مثل اور کوئی چیز گرے تو اس کو نکال کر استعمال لانے میں کوئی حرج نہیں۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

آپ کے مسائل اور ان کا حل

ج 1

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ