سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(98) روزہ اور بیوی کے حقوق

  • 14705
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-16
  • مشاہدات : 2216

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

روزہ کی حالت میں اپنی بیوی کے ساتھ سونے، بوسہ لینے وغیرہ کا کیا حکم ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

روزہ کی حالت میں بیوی کے جسم سے جسم ملانا یا بوسہ لینا جائز ہے البتہ جماع کرنا حرام ہے۔ اس لئے اگر کسی کو خطرہ ہو کہ وہ اپنے آپ کو قابو نہیں رکھ سکتا تو بوسہ وغیرہ سے بچے۔ صحیح بخاری و صحیح مسلم میں عائشہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم روزہ کی حالت میں اپنی بیویوں کے جسم سے جسم ملا لیتے اور بوسہ لے لیتے اور آپ  صلی اللہ علیہ وسلم تم سب سے زیادہ اپنی حاجت پر قابو رکھنے والے تھے۔(مشکوة باب تنزیه الصوم)

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

آپ کے مسائل اور ان کا حل

ج 1

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ