سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(41) سجدہ میں پاؤں کی حالت

  • 14648
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 2268

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حالت سجدہ میں پاؤں کس طرح رکھنے چہائیں۔ کیا ایڑیوں کو ملانا ہے یا نہیں ؟قر آن و سنت کی روشنی میں جواب دیں ۔ 


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سجدہ کی حالت میں دونوں پاؤں کو ملا کر کھڑا رکھنا چہائے اور پاؤں کی انگلیوں کو قبلہ رو کرنا چہائے اور دنوں ایڑیاں ملا کر رکھنی چاہئیں۔ حدیث پاک میں آتا ہے۔ سیدہ عائشہ  رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم  میرے بستر پر تھے اور رات کو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کو بستر پر نہ پایا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تلاش کرنا شروع کیا:

(( فوقعت يدى على بطن قدمه وهو فى المسجد وهما منصوبتان .))

    میرا ہاتھ رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم  کے قدموں کے تلوں پر لگا۔ آپ سجدہ کے حالت میں تھے اور آپ کے قدم مبارک کھڑے تھے ۔
اسی طرح ایک د وسری روایت میں آتا ہے :

(( فوجدته ساجدا راصا عقبيه مستقبلا بأطراف أصابعه القبلة.))
    میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کو سجدے کی حالت میں اس طرح پایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے اپنی ایڑیوں کو ملانے والے اور اپنی انگلیوں کے سروں کو قبلہ رخ کرنے والے تھے ''۔(صحیح ابن خزیمہ۱/۱۲۸، سنی کبری بیہقی۱/۱۱۶، مستدرک حاکم ۱/۱۲۸ ) 
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

آپ کے مسائل اور ان کا حل

ج 1

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ