سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

نماز میں ہوا کا خارج ہونا

  • 14611
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 1571

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
سوال ۔اگر دوران نماز ریح کے خارج ہونے کا شک ہو جائے تو مقتدی کیا کرے نماز چھوڑ دے یا جاری رکھے
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!!
نماز میں خروج ریح کے شک پر نمازی نماز کو نہیں تو ڑے گا بلکہ نماز کو جاری رکھے گاجب تک اس کو یقین نہ ہو جاے
آپ صلی اللہ علیہ و سلم کے اس فرمان کی وجہ سےکہ آپ نے فرمایا:۔کوئی بھی شخص اپنی نماز کو اس وقت تک ترک نہ کرے جب تک آواز نہ سن لے یا بدبو محسوس کر لے۔ : صحيح بخاری، الْوُضُوءِ (137) ، صحيح مسلم، الْحَيْضِ (361) ، سنن نسائي، الطَّهَارَةِ (160) ، سنن أبو داود، الطَّهَارَةِ (176) ، سنن ابن ماجہ، الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا
ھذا ما عندی و اللہ اعلم بالصواب

فتویٰ کمیٹی
محدث فتوی


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ