سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

نماز کے بارے میں دو سوالات

  • 14565
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1009

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

1۔          بعض لوگوں کا عقیدہ ہے کہ حضرت علیﷺ کے حجرہ میں دو رکعت نماز پڑھتا ضروری ہے۔

2۔        بعض لوگ نماز کاسلام پھیر کر سر پر ہاتھ رکھتے ہیں اور کہتے ہیں یہ سنت ہے۔

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

1۔          حجرئہ علی ﷺ میں دورکعت نماز کو واجب سمجھا غلط عقیدہ ہے، بلکہ یہ انتہائی بری بدعت ہے۔

2۔        نماز کا سلام پھیر کر سر پر ہاتھ رکھنا سنت نہیں بلکہ یہ نئی ایجاد شدہ بدعت ہے اور نبیﷺ نے فرمایا: جوشخص ہمارے اس دین میں کام نکالے گا جو اس میں سے نہیں تو وہ ناقابل قبول ہے۔‘‘
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ