سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

اس قصیدہ میں شرکیہ الفاظ ہیں

  • 14503
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 2858

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آپ کی قابل احترام مجلس سے گزارش ہے کہ آپ کی خدمت میں ایک قصیدہ پیش کیا جارہا ہے۔ اس کے متعلق ارشاد فرمائیں کیونکہ یہ قصیدہ قرآن پاک پڑھنے کے بعد پڑھا جاتاہے اس لئے بھی میں آپ سے اس کے متعلق بطور خاص فتویٰ معلوم کرنا چاہتاہوں کیونکہ یہاں کسی نے مجھے تسلی بخش جواب نہیں دیا کہ شرعی طور پر یہ دعا پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

۱)         ختم قرآن کے وقت کوئی شعر پڑھنا جائز نہیں‘ نہ آپ کا ارسال کردہ قصیدہ نہ کوئی اور اشعار کیونکہ ایسی کوئی چیز جناب نبیﷺ یا خلفائے راشدینؓ سے ثابت نہیں۔ بلکہ یہ تو ایجاد بدعت ہے اور یہ ثابت ہے کہ آپa نے فرمایا:

(مَنْ اَحْدَثَ فى أَمْرِنَا ھٰذَا مَا لَیْسَ مِنْه فَھُوَ رَدٌّ)

’’جس نے ہمارے ا س کام (دین) میں ایسی چیز ایجاد کی جو اس میں سے نہیں تو وہ ناقابل قبول ہے۔‘‘

(۲)       ختم قرآن کے بعد دعا کے متعلق اس سے پہلے ہماری طرف سے فتویٰ نمبر (۵۰۴۲) جاری ہوچکا ہے۔ اس کے الفاظ یہ ہیں کہ: ’’ختم قرآن کے موقعہ پر پڑھنے کے لئے جو دعا شیخ الاسلام ابن تیمیہ کی طرف م نسوب ہے‘ ہماری معلومات کے مطابق ان کی طرف اس کی نسبت کرنا درست نہیں او رنہ ہمیں ان کی طرف سے اس کی کوئی تشریح ملی ہیؤ‘ لیکن اس کی نسبت امام ابن تیمیہl کی طرف ویسے ہی مشہور ہوگئی ہے اور اگر کوئی شخص اور دعائیں مانگے تو بھی کوئی حرج نہیں کیونکہ اس موقع پر پڑھنے کیلئے کسی متعین دعا کے کے تعیین کی کوئی دلیل نہیں۔‘‘

(۳)      آپ کے ارسال کردہ قصیدہ میں غیر اللہ سے فریاد بھی کی گئی ہے اور ایسے کاموں میں غیراللہ سے مدد بھی مانگی گئی ہے جو صرف اللہ ہی کرسکتا ہے۔ اسی طرح اس میں ایسے امور میں غیر اللہ کا سہارا لیا گیا ہے جن پر اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی قدرت نہیں رکھتا۔ مثلاً اس میں یہ شعر ہیں:

بکَ اسْتَغَثُنَا وَبکَ التَوَسُّلُ        یَا مَلْجَأَ الْخَائِفُ یَا مَعْقَلُ

ہم آپ سے فریاد کرتے ہیں اور آپ ہی کا وسیلہ پکڑتے ہیں۔ اے خوف زدہ کے لے پناہ گاہ‘ اے جائے حفاظت!

یَا عُرْوَة الْوُثْقَی وَیَا مَلاَذِي          لِذَا الشَّدَائِدِ وَیَا عِیَاذِي

اے مضبوط حلقے! اے میری جائے پناہ   ان مصیبتوں کے مقابلے میں‘ اے مجھے پناہ دینے والے

اَلْعَجَلَ الْعَجْلَ بِالأِغَاثَة یَا مَنْ لَه کُلُّ الْعُلَی وَرَاثَه

میری یاد رسی جلد کیجئے‘ جلدکیجئے           اے وہ ذات جس کی وراثت ہر بلندی ہے۔

اسی طرح اس میں یہ بھی کہا گیا ہے:

یَا أَحْمَدُ التَّیْجَانِيُّ یَا غَیْثَ الْقُلُوبِ  أَمَّا تَرٰی مَا نَحْنُ فِیه مِنْ کَرُوبٍ

اے احمد تیجانی! اے دلوں کی بارش!      آپ دیکھ نہیں رہے ہم کن مصیبتوں میں مبتلا ہیں؟

یہ سب چیزیں شرک اکبر کی مختلف اقسام ہیں اور جو شخص شرک اکبر کا ارتکاب کرتے ہوئے مرجاتا ہے وہ ہمیشہ جہنم میں رہے گا۔ اس کے علاوہ اس قصیدہ میں بعض ایسی چیزیں بھی ہیں جو بدعت ہیں مثلاً نبیa کے مقام ومرتبے کا یا کسی دوسرے نیک یا بد انسان کا وسیلہ پکڑنا۔ لہٰذا توبہ کیجئے اور اللہ تعالیٰ سے بخشش کی دعاکیجئے۔ کیونکہ اس کا ارشاد ہے:

﴿وَإِنِّي لَغَفَّارٌ لِّمَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا ثُمَّ اهْتَدَىٰ ﴿٨٢﴾...طه

’’بلاشبہ میں اس شخص کو بہت معاف کرنے والا ہوں جو توبہ کرے‘ ایمان لائے‘ نیک کام کرے اور پھر ہدایت پر کاربند رہے۔‘‘

اور یہ بھی فرمایا:

﴿وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّـهِ إِلَـٰهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّـهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ ۚ وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ يَلْقَ أَثَامًا ﴿٦٨يُضَاعَفْ لَهُ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَيَخْلُدْ فِيهِ مُهَانًا ﴿٦٩ إِلَّا مَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَأُولَـٰئِكَ يُبَدِّلُ اللَّـهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ ۗ وَكَانَ اللَّـهُ غَفُورًا رَّحِيمًا ﴿٧٠ وَمَن تَابَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَإِنَّهُ يَتُوبُ إِلَى اللَّـهِ مَتَابًا ﴿٧١﴾...الفرقان

’’اور جو اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو نہیں پکارتے اور جس جان کے قتل کو اللہ نے حرام ٹھہرایا ہے اسے قتل نہیں کرتے مگر حق پر۔ اور نہ زنا کے مرکتب ہوتے ہیں اور جو ان افعال قبیحہ کا مرتکب ہوگا وہ گناہ کی سزا پائے گا۔ قیامت کے دن اسے دگنا عذاب ہوگا اور وہ وہاں ہمیشہ رسوائی کے ساتھ رہے گا مگر جس نے توبہ کرلی اور ایمان لے آیا اور عمل نیک کیا ان لوگوں کی برائیوں کو بھی اللہ نیکیوں میں بدل دے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے اور جو توبہ کرتا ہے اور اچھے عمل کرتا ہے تو بے شک وہ (توبہ کرکے نیک کام کرنے ولا) اللہ تعالیٰ کے حضور (صحیح) توبہ کرتاہے۔‘‘

(۴)      احمد تیجانی اور اس کے طریقہ پر کاربند اس کے پیروکار غلو‘ کفر‘ گمراہی اور غیر شرعی بدعتوں میں سب سے بڑھ کر ہیں۔ مجلس افتاء نے ان کی بدعتوں اور گمراہیوں کے متعلق پہلے بھی بیان گیا ہے۔ امید ہے اللہ تعالیٰ آپ کو اس سے فائدہ دے گا اور اس سے آپ کو سمجھ آجائے گی کہ نجات یافتہ فرقہ یعنی اہل سنت والجماعت کا طریقہ کون سا ہے؟ جس کی صفات رسول اللہa کے اس فرمان میں بیان ہوئی ہیں:

(سْتَفْتَرِقُ أُمَّتى عَلَی ثَلاَثٍ وَّسَبْعِیْنَ فِرْقَة کُلُّھَا فِى النَّارِ إلاَّ وَاحِدَة قِیلَ مَنْ ھِيَ یَا رَسُولَ الله؟ قَالَ مَنْ کَانَ عَلَی مِثْلِ مَا أَنَا عَلَیْه وَأَصْحَابى)
’’مری امت تہتر فرقوں میں بٹ جائے گی۔ ایک کے سوا سب جہنم میں جائیں گے۔ عرض کیا گیا ’’اے اللہ کے رسول! وہ کون لوگ ہیں؟ آپ نے فرمایا: جو ایسے طریقے پر ہوں جیسے طریقے پر آج میں اور میرے صحابہ ہیں۔‘‘
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ