سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(220) فضائل و احکام عشرہ ذی الحجہ

  • 14324
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1609

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ذوا الحجہ کے پہلے دس دنوں کی فضیلت 


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ذوالحجہ کے پہلے دس دن اپنی فضیلت اور بزرگی کی وجہ سے دوسرے دنوں پر خاص برتری اور خصوصیت رکھتے ہیں بلکہ افضل ایام الدنیا کے لقب سے ملقب ہیں جیسے کہ محدث بزار نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے بیان کیا ہے (ترغیب ج۲ ص۱۹۹) اس لئے ان کے چند فضائل ہدیہ قارئین کیے جاتے ہیں۔

عشرہ ذوالحجہ کا ذکر قرآن مجید میں:

﴿وَالفَجرِ ﴿١ وَلَيالٍ عَشرٍ ﴿٢ وَالشَّفعِ وَالوَترِ ﴿٣﴾... سورة الفجر

’’قسم ہے فجر کی اور دس راتوں کی اور شفع کی اور وتر کی۔‘‘

چنانچہ تفسیر ابن کثیر میں ہے کہ ان دس راتوں سے عشرہ ذوالحجہ کی پہلی دس شبہائے مبارکہ مراد ہیں اصل الفاظ یہ ہیں:

وَاللَّيَالِي الْعَشْرُ الْمُرَادُ بِهَا عَشَرُ ذِي الْحِجَّةِ (وهو قول ابْنُ عَبَّاسٍ وَابْنُ الزُّبَيْرِ وَمُجَاهِدٌ وَغَيْرُ وَاحِدٍ من السلف والخلف۔

پھر مسند احمد کے حوالہ سے حضرت جابر سے مروی ایک مرفوع حدیث ذکر کی ہے:

أَنَّ الْعَشرَ الاضحی۔ رواہُ النَّسَائِیُّ وَھٰذا إسنادُ رِجَاله لَا بَاسَ بِھِم وَعِندِی ان المتن فی رفعِه نکارة۔﴿وَاذْکُرُواللہ فِیْ اَیَّامٍ مَّعْدُودَاتٍ﴾(البقرة: رکوع ۲۵)

ان چند دنوں میں اللہ کو خوب یاد کیا کرو۔‘‘ تفسیر ابن کثیر میں ہے کہ ایام معدودات سے ایام تشریق اور ایام معلومات سے ذوالحجہ کے پہلے دس دن مراد ہیں، یعنی ان دس دنوں میں کثرت سے اللہ تعالیٰ کو یاد کرنا چاہیے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ محمدیہ

ج1ص583

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ