سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(196) استخارہ کا معنی اور مطلب

  • 14300
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-16
  • مشاہدات : 1702

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

استخارہ کا معنی اور مطلب کیا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

استخارہ کا ماخذ خیر اور بھلائی چاہنا ہے۔ جب کوئی اہم معاملہ درپیش ہو جب کسی سے کوئی معاملہ یا معاہدہ کرنا ہو، کوئی نیا کاروبار شروع کرنا ہو، کسی مکان، دکان یا اراضی اور پلاٹ کا سودا کرنا ہو۔ نکاح کا پیغام بھیجنا ہو یا نکاح کے آئے پیغام کو قبول یا رد کرنا یا سفر پر جانا ہو یا ملازمت کے لئے درخواست دینا، ملازمت کا تب ادلہ کران ایا ملازمت سے استعفا دینا وغیرہ اور ذہن پریشان ہو کہ کیا کیا جائے اور کون سا پہلو اختیار کیا جائے تو ایسے نازک موڑ پر دل کو مطمئن اور یکسو کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کرنے اور بھلائی چاہنے ک انام استخارہ ہے اور استخارہ سنت ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ محمدیہ

ج1ص557

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ