سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(177) خطبہ مسنونہ میں نُؤْمَنُ بِہِ وَتَتَوَکَّلُ عَلَیْہِ کے الفاظ شامل ہیں؟

  • 14281
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1545

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

خطبہ مسنونہ میں نُؤْمَنُ بِہِ وَتَتَوَکَّلُ عَلَیْہِ کے الفاظ شامل ہیں۔ جیسا کہ عام خطباء اور واعظین پڑھتے چلے آرہے ہیں؟ وضاحت فرمائیں۔ (سائل: مولوی سعید احمد حنیف سلفی مدرس مرکزی مسجد اہل حدیث جھنگ شہر)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کسی صحیح مرفوع حدیث میں رسول اللہﷺ سے مروی خطبہ میں نُؤْمَنُ بِہِ وَتَتَوَکَّلُ عَلَيه کے الفاظ ثابت نہیں۔ البتہ ڈاکٹر طہ حسین مصری نے حضرت عثمانﷺ کے خطبہ میں ان الفاظ کا ذکر کیا ہے مگر اس کی اسناد کے بارے میں کوئی صراحت نہیں کی۔ اسی طرح تاریخ بغداد میں حضرت جابر کی مرفوع حدیث میں أُؤْمَنُ بِہِ وَأَتَوَکَّلُ عَلَیْہِ کے الفاظ موجود ہیں، لیکن اس حدیث کا ایک راوی عمرو بن شمر کذاب اور حدیث گھڑنے والا ہے ۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ محمدیہ

ج1ص528

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ