سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(195) وضو کے بعد کپڑے کے اوپر شرمگاہ پر چھینٹے مارنا

  • 1393
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 1712

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حدیث پاک  میں ہے کہ وضوء کے بعد شرمگاہ پر کپڑے کے اوپر چھینٹے مارنے چاہیئں۔ زید کہتا ہے کہ ایسا کرنا سنت ہے، بکر کہتا ہے فضول ہے یہ کوئی حدیث نہیں۔ نسائی شریف میں حدیث دکھائی گئی تو بکر نے کہا کہ یہ ضعیف ہے۔ امام ترمذی او رامام نسائی نے ضعیف کہا ہے۔ اس مسئلہ کو وضاحت سے بیان فرمائیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

حدیث اگرچہ ضعیف ہے مگر محدثین کا اصول ہے کہ ایسے مسائل میں ضعیف حدیث پر بھی عمل درست ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اہلحدیث

وضو کا بیان، ج1ص278 

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ