سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(148) عشاء کی نماز کے بعد نماز تراویح پڑھنا

  • 14252
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 1109

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آنحضرتﷺ سے عشاء کی نماز کے بعد نماز تراویح پڑھنے کا ثبوت کیا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 صحیح بخاری کی شرح فتح الباری میں حضرت عائشہ سے خَرَجَ لَیلَۃًمِّنْ جَوْفِ اللَّیْلِ(ص۲۲۰ج۴) اور ابو داؤد، ترمذی اور ابن ماجہ میں فَقَامَبِنَاحَتّٰی ذَھَبَ ثُلُثُ اللَّیْلِ۔(مرعاۃ:ص۲۲۷ج۶) کے الفاظ مروی ہیں۔ یعنی ایک رات کے اول حصہ میں آپﷺ نے قیام رمضان کی نماز پڑھائی۔ علاوہ ازیں تراویح رات کے اور حصے میں اس لئے پڑھی جاتی ہے کہ سب لوگ آسانی سے باجماعت یہ قیام کر سکیں۔ اگر سب نمازی رات کے آخری حصے میں یہ اہتمام کر سکیں تو زیادہ بہتر ہے لیکن ظاہر بات ہے کہ یہ بہت مشکل کام ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ محمدیہ

ج1ص490

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ