سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(221) کسی چیز کی حفاظت کے لئے پڑھ کر پھونکنا

  • 13979
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1413

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا کسی بے جان چیز پر حفاظت کے لیے پڑھ کر پھونک سکتے ہیں۔جیسے دکان وغیرہ بند کر کے جاتے ہوئے پڑھ کر پھونکنا۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بظاہر تو اس عمل میں کوئی ممانعت معلوم نہیں ہوتی ہے،بلکہ متعدد علماء کرام کو دیکھا ہے کہ وہ رات کو سوتے وقت آیت الکرسی پڑھ کر اپنے گھر کو پھونک مار دیتے ہیں۔اور آیت الکرسی کے بارے میں حدیث سے ثابت ہےکہ نبی کریم ﷺ نے سیدنا ابو ہریرہ کو مال غنیمت کی حفاظت پر مقرر کیا اور شیطان مردود چور بن کر مال کی چوری کرنے کے لئے آگیا،دو تین دن تک آتا رہا،اور تیسرے دن آیت الکرسی کے بارے میں بتلا گیا کہ آپ رات کو سوتے وقت آیت الکرسی پڑھ لیں تو صبح تک اللہ کی طرف سے ایک محافظ مقرر ہو جاتا ہے اور شیطان تیرے قریب نہیں آئے گا۔اس کے بارے میں نبی کریمﷺ نے فرمایا:

أَمَا إِنَّهُ قَدْ صَدَقَكَ وَهُوَ كَذُوبٌ (بخاری:2311)

اس نے آپ سے سچ بولا ہے لیکن وہ خود جھوٹا ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ