سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(213) اسلام کی نظر میں لفظ عشق كا استعمال

  • 13971
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 1377

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اسلام کی نظر میں لفظ عشق كا استعمال كيسا ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

لفظ عشق عربی زبان کا لفظ نہیں ہے،اس لئے قدیم عربی کتب میں اس کا کوئی استعمال نظر نہیں آتا ہے۔یہ اردو زبان کا لفظ ہے جس میں محبت کے ساتھ ساتھ شہوت اور حیا باختگی کے معنی بھی پائے جاتے ہیں۔اسلام چونکہ حیا داری اور عفت وعصمت کا علمبردار ہے ،لہذا اسلامی نقطہ نظر سے اس لفظ کا استعمال ناجائز اورحرام ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ