سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(119) فاتحہ خوانی کیا پڑھا جاتا ہے؟

  • 13901
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 1430

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ڈرایٹ مورڈیون سے ایم آئی خان دریافت کرتے ہیں

 فاتحہ خوانی میں کیا کیا چیزیں پڑھی جاتی ہیں اور کس طرح دعا مانگی جاتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

فاتحہ خوانی کے بارے میں آپ کا سوال واضح نہیں ہے کہ آپ کون سی فاتحہ مراد لیتے ہیں اگر نماز میں فاتحہ مراد لیتےہیں تو یہ ہر نماز کی ہر رکعت میں پڑھنا ضروری ہے اور اگر کسی کےمرنے کے بعد اس کی قبر  یا کسی دوسری جگہ کے لئے فاتحہ خوانی مراد لیتے ہیں توموجودہ دور میں جاری رسم کی فاتحہ خوانی تو کسی حدیث سے ثابت نہیں اور نہ صحابہ کرام گھروں میں بیٹھ کر یا کھانے کو آگے رکھ کر یا جنازے کےبعد فاتحہ خوانی کرتےتھے اور ویسے بھی سورہ فاتحہ کا ان چیزوں سے کوئی تعلق نہیں۔ جہاں تک دعا کا تعلق ہے تو یہ ہمیشہ زندوں اور مردوں کے لئے ہر جگہ اور ہر وقت انفرادی طور پر کی جاسکتی ہے ۔ لیکن اس کی کوئی خاص شکل بنانا یا  جگہ اور وقت کا اپنی طرف سے تعین کرنا’ یہ جائز نہیں۔ کسی بھی کام کےلئے کوئی ایسی اجتماعی شکل بنانا جو رسول اکرم ﷺ یا صحابہ کرامؓ سے ثابت نہ ہو۔ دین کےکاموں میں اپنی طرف سے ایسی زیادتی جائز نہیں۔

    رہی یہ بات کہ فاتحہ خوانی میں کون کون سی چیزیں پڑھی جاتی ہیں تو فاتحہ تو سورہ فاتحہ کا نام ہے اس میں دوسری چیزوں کے پڑھنے کا کیا مقصد ؟ لوگوں  نے اس کے ساتھ اپنی طرف سے جو چیزیں ملائی ہوئی ہیں وہ دین میں ثابت نہیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ صراط مستقیم

ص274

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ