سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(185) وحیدالزمان حیدر آبادی

  • 13706
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1961

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

وحیدالزمان حیدرآبادی کے بارے میں آپ کی کیا تحقیق ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

وحید الزمان پہلے غالی مقلد، پھر نیم اہل سنت اور آخری عمر میں تفضیلی قسم کا شیعہ بن گیاتھا۔ وہ اہل حدیث کے نزدیک سخت ضعیف اور متروک الحدیث انسان ہے۔ وحیدالزمان پر اہل حدیث کی جرح کے لیے دیکھئے حیات وحیدالزمان از عبدالحلیم چشتی (ص۱۰۱) مجموعہ رسائل ماسٹر محمد امین اوکاڑوی حیاتی دیوبندی (ج۱ص۶، ج۳ص۹۷) تجلیات صفدر (ج۱ص۶۲۱)

وحیدالزمان کا عقیدہ تھا کہ عامی پر مجتہد یا مفتی کی (بغیر تعین کے) تقلید ضروری ہے۔ (نزل الابرارص۷)

وہ بعض صحابہ کو فاسق بھی کہتا تھا (ایضا ج ۳ ص۹۴) اعاذ ناللہ منہ

مختصر یہ کہ وحید الزمان متروک الحدیث ہے اور اہل حدیث اس کے اقوال اور کتابوں سے بری ہیں۔

یہ علیحدہ بات ہے کہ دیوبندیوں کے نزدیک وحیدالزمان حیدرآبادی کا ترجمہ پسندیدہ ہے۔ محمد یحییٰ صدیقی، داماد شبیر احمد عثمانی دیوبندی لکھتے ہیں:

’’چنانچہ طے ہوا کہ مولانا وحیدالزمان کا اردو ترجمہ دوسرے کالم میں دیا جائے۔ اس ترجمہ کی شمولیت میں بھی میرا مشورہ شامل ہے کیونکہ خود علامہ عثمانی کو یہ ترجمہ پسند تھا۔‘‘ (فضل الباری شرح اردو، صحیح البخاری ج۱ص۲۳)

مزید تحقیق کے لیے دیکھئے ماہنامہ الحدیث:۲۳ ص۳۶، ۴۰ اور ’’امین اوکاڑوی کا تعاقب‘‘ (طبع اول ص۴۹،۵۰)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام)

ج2ص428

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ