سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(62) یا جمیل کہنے کا حکم

  • 13583
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 1329

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اللہ تعالی کے ۹۹ صفاتی نام ہیں اور ان میں سے الجمیل نام نہیں ہے،تو کیا یا جمیل کہہ سکتے ہیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حدیث مبارکہ میں اللہ کا نام جمیل بھی آیا ہے،لہذا آپ یہ نام لے سکتے ہیں،کیونکہ اللہ تعالی کے سارے نام قرآن میں نہیں ہیں ،بلکہ بعض نام احادیث مبارکہ میں بھی موجود ہیں ۔جیسا کہ نبی کریم ﷺنے فرمایا:

إن الله جميل يحب الجمال(مسلم:91)

بے شک اللہ تعالی خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند کرتا ہے۔

اور اگر آپ کسی جمیل نامی انسان کو بلانا چاہتے ہی جو آپ کے پاس موجود ہے اور آپ اس کے بارے میں علم غیب کا بھی کوئی عقیدہ نہیں رکھتے ہیں تو اس جمیل نامی آدمی کو آپ یا جمیل کہہ کر بلا سکتے ہیں،کیونکہ "یا" حرف ندا ہے جس کے ساتھ کسی بھی حاضر آدمی کو آواز دی جاسکتی ہے۔

لیکن اگر وہ بندہ وہاں سے غائب ہے اور آپ اس کے بارے میں یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ وہ ہر جگہ میری بات سن سکتا ہے تو پھر یا جمیل کہنا حرام اور شرک ہوگا۔کیونکہ علم غیب صرف اللہ کو جو ہر جگہ ہر انسان کی سنتا ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ