سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

’جس نے رکوع پا لیا اس نے رکعت پالی‘ کی حدیث تحقیق

  • 13374
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 1208

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جس نے امام کے ساتھ  رکوع پا لیا اس نے رکعت پالی ۔ یہ روایت ترمذی میں ہے  ۔ بعض  لوگ  اس کو ضعیف اور بعض صحیح گردانتے ہیں ۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ روایت میرے علم کے مطابق سنن ابی داؤد(893) وغیرہ میں موجود  ہے۔ اس کے بنیادی  راوی  یحیی  بن ابی سلیمان  کو امام بخاری  اور  جمہور محدثین  نے ضعیف  ومجروح  قراردیا ہے۔امام ابن خزیمہ (1622) نے بھی اس روایت  پر  جرح  کی ہے  اور اس  روایت کے تمام شواہد ضعیف ہیں ۔

 تنبیہ : شیخ البانی " مسائل احمد واسحاق"لاسحاق بن منصور المروزی سے اس کا  ایک شاہد لائے ہیں ۔ (دیکھئے  الصحیحہ  ج  3ص185 ح 188)

 جس  پر دو طرح سے کلام  ہے:

1)     اسحاق بن منصور تک صحیح سند مطلوب ہے ۔

مطبوعہ  مسائل  احمد واسحاق میں یہ روایت  نہیں  ملی۔

2)عبدالعزیز بن رفیع کی عبداللہ بن مغفل  سے ملاقات کا ثبوت مطلوب ہے ۔مختصر یہ کہ یہ روایت اپنے تمام شواہد کے ساتھ ضعیف  ہے۔ (شہادت  جنوری  2003)

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام)

ج1ص373

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ