سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(570) نماز کی تلقین کرنا

  • 13312
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 795

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرے بھائی کا ایک بیٹا 15سال کا ہے اور دو بیٹیا ں 10۔8سال کی ہیں ہما را سارا گھرا نہ حتیٰ کہ دو نو ں بچیوں  تک نما ز پا نچ وقت باقاعدگی  سے پڑھتی  ہیں لیکن میرا بھتیجا  جو 15سال کا ہے نما ز باقاعدگی  سے نہیں  پڑھتا دن میں ایک یا دو نما ز یں ڈا نٹ ڈپٹ  کر یا ما ر کر پڑھا تے ہیں چھوٹی بہنوں کو نماز  پڑھتے  دیکھ کر شر مندہ نہیں ہو تا کو ئی دعا دم بتا ئیں  جواس پر اثر انداز ہو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس بچے  کو سورۃ  الفاتحہ  پڑھ کر دم  کر دیا  کریں  اس سے ان شاءاللہ  جذبہ نیکی  پیدا ہو گا مزید کو شش کریں کہ وقتاً فوقتاً یہ کسی مو حد عالم یا نیک صلح  آدمی کے پا س بیٹھا  کر ے اس سے قلبی  جلا ء  کے علا وہ  باطنی  کیفیت  بد ل کر تعلق باللہ  مضبو ط ہو گا ان شا ء اللہ ۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص846

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ