سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(537) زیرِ ناف بالوں کو کہاں تک کاٹا جائے؟

  • 13279
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 1747

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

العانہ (موئے زہار)آلہ تناسل اور ارد گرد کے بالوں کو کہتے ہیں لیکن بعض لو گ کہتے ہیں  کہ ناف کے بالکل قریب سے بال  مو نڈنا شروع کریں خصیوں تک ۔«تحت السره»بھی کسی حدیث  میں آیا ہے یا تکو نی حصے  سے خصیوں  تک بال صاف کئے جا ئیں ۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

«تحت السره»سے بال مونڈنے کا ذکر کسی حدیث میں نہیں امام نو وی  رحمۃ اللہ علیہ  فرماتے ہیں «العانة»سے مراد آلہ تناسل کے اوپر اور ارد گرد ہوتے ہیں  نیز امام شوکانی  رحمۃ اللہ علیہ  فرماتے ہیں :

دبر کے بال فعل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  اور کسی ایک صحابی سے بھی مونڈ نے ثابت نہیں ۔(نیل الاوطار:10/124)

صرف تکو نی حصہ  اور قرب و جوار پر بالوں کی صفائی پر اکتفا کرنا چاہیے  اگر چہ  بعض اہل علم دبر وغیرہ کے بالوں کی صفائی  کے بھی قائل ہیں ۔

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص820

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ