سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(535) نچلے ہونٹ کے بال بھی داڑھی میں شامل ہیں؟

  • 13277
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1096

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

رخساروں اور داڑھی پر جو بال اگیں وہ داڑھی  ہے لیکن  ٹھوڑی سے اوپر نچلے ہو نٹ کے بالکل نیچے  عنفقہ چھوٹی داڑھی   کیا یہ بھی داڑھی  میں شامل ہے ؟حضرت ابن عمر  رضی اللہ تعالیٰ عنہ اسے کترڈالتے تھے  ۔(بخاری کتا ب الباس قص الشارب)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

"عنفقہ "یعنی بچہ داڑھی بھی داڑھی میں شامل ہے جو اسے خارج  سمجھتے  ہیں ان کی غلطی  ہے کیونکہ  جو بال نیچے  کے  چباڑے پر ہیں ان کے داڑھی میں داخل  ہو نے  میں کو ئی شبہ  نہیں (فتوی اہل حدیث :1/273)

ممکن ہے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کا بچہ داڑھی کو لینے کا فعل کسی عذر  یا اجتہاد  کی بناء پر ہو کہ یہ داڑھی  کی حد  بندی  میں داخل  نہیں جب کہ فی الواقع یہ داخل  ہے  ياخذ هذين سے مراد باچھیوں کے دونوں جانب  کے چند بال ہوں جن کے منہ میں گرنے  کا خدشہ  لا حق رہتا ہے نہ کہ بچہ  داڑھی ۔

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص820

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ