سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(473) اویس قرنی کے متعلق سوال

  • 13214
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 1377

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اویس قرنی کو ن تھا کیا تھا ؟

(ا)۔کیا اس کو رضی اللہ عنہ کہنا جا ئز ہے ؟

(2)۔کیا اویس قرنی کی قبر بہاولپور میں ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اویس قرنی یمن میں اللہ کا ایک نیک بندہ تھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نےصحابہ کرام  رضوان اللہ عنھم اجمعین کو نشانیوں کے ساتھ  اس کی آمد کی بشارت دی تھی نیز فرمایا :

«فمروه فليستغفرلكم»رواه مسلم

یعنی"اسے کہنا کہ تمہارے لیے بخشش کی دعا کرے ۔"

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو خیر التابعین کے لقب سے بھی یاد فرمایا ہے۔ عام طورپر لفظ "رضی اللہ عنہ "صحابہ کرام پر بولا جا تا ہے دیگر پر "رحمۃاللہ علیہ کا اطلاق  ہو تا ہے لیکن بعض لوگ صحابہ کرام  رضوان اللہ عنھم اجمعین  کے بعد والے لو گو پر بھی وسعت کے اعتبار سے "رضی اللہ عنہ "کا اطلا ق کر دیتے ہیں جو محل نظر ہے ۔(پہلے جواز کا فتویٰ گزر چکا ہے ۔ص)

(ب)مذکورہ بالا اوصاف سے متصف اویس قرنی کی قبر تاریخی طور پر بہاولپور ثابت نہیں ہوسکی ممکن ہے ۔موجود صا حب قبر ان کا ہم نام کو ئی اور ہو ۔

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص762

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ