سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(471) جادو ٹونے کے متعلق ایک واقعہ

  • 13212
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1314

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جناب ہمارے گاؤں میں کچھ لو گ ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ ایک قوم ایسی تھی جو جادو ٹونے بہت زیادہ کرتی تھی وہ انسان کو بکرا اور مچھر  بنا دیتے تھے وہ حد سے گزر چکے تھے ایک دن اللہ تعالیٰ نے حضرت جبریل  علیہ السلام کو ان کے پاس بھیجا  تا کہ ان کا امتحان لیا جا ئے چنانچہ حضرت جبریل  علیہ السلام  ایک انسان کی شکل میں زمین پر آئےاور ایک چرواہے سے پوچھا کہااس وقت جبریل  علیہ السلام  کہاں ہوں گے ؟اس نے اپنی لٹھ اپنے چاروں طرف گھمائی اور کہا کہ نہ وہ آسمان پر ہے اور نہ اردگرد یا وہ تم ہو یا میں ہوں یہ بات سن کر حضرت جبریل  علیہ السلام  اللہ تعالیٰ کے پاس  گئے  اللہ تعا لیٰ کو سارا واقعہ سنایا اللہ تعا لیٰ نے حکم دیا کہ اس قوم کو تباہ کردیا جا ئے  اور اس قوم کو تباہ کردیا گیا ۔کیا یہ واقعہ  صحیح ہے یا غلط ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

واقعہ  ہذا من گھڑت ہے ۔

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص761

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ