سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(439) کیا قبر میں حساب و کتاب کے وقت حضورﷺ حاضر ہوتے ہیں؟

  • 13180
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 968

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا قبر میں حساب و کتاب کے وقت حضور اکرم  صلی اللہ علیہ وسلم  حاضر ہوتے ہیں اگر نہیں تو پھر فی ہذا الرجل سے کیا مراد ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قبر میں سوال و جواب کے وقت نبی  صلی اللہ علیہ وسلم  حاضر نہیں ہو تے ۔"ہذا الرجل "سے مراد صرف  استحضار ذہنی ہے یعنی وہ نقشہ جوآدمی کے دل و دماغ میں ہو تا ہے اس کا اظہا ر مقصود ہے اسی لیے مومن جواباً۔

هذا عبد الله ورسوله ’’کے بجا ئے هو عبد الله ورسوله ’’او انه عبد الله ورسوله یعنی اسم اشارہ قریب کے بجائے  ضمیر غائب  استعمال کرتا ہے اسی بناء پر ہر قل نے ابو سفیان سے کہا تھا ۔

ايكم اقرب نسبا بهذا الرجل؟(بخاري مع فتح الباري١/٣١)

یعنی "تم سے نسب کے اعتبار سے کو ن اس آدمی کے قریب تر ہے ؟"

وہ دونوں اس وقت کا فر تھے اور نبی  صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت ان کے پاس نہیں تھے ہر قل نے لفظ "ہذا "کا استعمال محض استحضا ر ذہنی کے طور پر کیا ہے۔

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص735

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ