سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(438) کیا روحوں کی آپس میں ملاقات ہوتی ہے؟

  • 13179
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1752

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آدمی کے فوت  ہونے کے وقت اس کے رشتہ دار جو پہلے فوت ہوچکے ہوتے ہیں۔ ان کو لینے آتے ہیں۔کیا ان کی روح فوت ہونے والے کے قریب اس وقت ہوتی ہے؟کیا انسان مرنے کے بعد اپنے  رشتہ دار کے پاس پہنچ جاتا ہے۔اور ان کو پہچان لیتا ہے وضاحت فرمائیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مردے  فوت ہونے والے کو لینے آتے ہوں کتاب وسنت سے ثابت نہیں ۔ہاں البتہ مرنے والے کی  بعض فوت شدگان سے ملاقات ہوجاتی ہے۔بعض روایات میں پیغام رسانی کا زکر ہے جو قابل حجت ہیں۔(ملاحظہ ہو:تنقیح الرواۃ 1/315)

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص734

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ