سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(415) اپنی زندگی میں ہی جسم کے اعضاء وقف کرنا

  • 13155
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 946

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اپنی زندگی میں اپنے جسمانی اعضاء وقف کرجا نا مثلاً میری آنکھیں گردے وغیرہ میرے مرنے کے بعد ان اعضاء سے محروم لوگوں کولگا دیئے جا ئیں  آیا جائز ہے ۔؟

جب کہ مردے کے اعضاء اس کے کسی کام کے نہیں وہ مٹی میں مٹی ہوجائیں گے جب کہ دوسری طرف ایک جان کو فائدہ ہوجائے گا ۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

انسانی اعضاء اللہ کی امانت ہیں انسان کوان میں تصرف کاختیار نہیں اسی بناء پر خود کشی حرام ہے اعضاء کی منتقلی سے دوسرے کوفائدہ پہنچاناغیر درست ہے کیونکہ میت کو گزند پہنچانا کبیرہ گنا ہ ہے یہاں تک کہ آنحضرت  صلی اللہ علیہ وسلم نے قبروں پر بیٹھنے تکیہ لگانے سے منع فرمایا ہے اس سے میت کا احترام مقصود ہے ایک حدیث میں ہے ۔

«ان کسر عظم الميت ككسره حيا يعني في الاثم»

یعنی "گناہ میں میت کی ہڈی توڑنا اس طرح  ہے جس طرح زندہ کی توڑناہے۔ابو داؤد رحمۃ اللہ علیہ  ابن ماجہ ابن القطان  نے کہا اس کی سند حسن درجہ کی ہے ۔

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص713

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ