سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(405) جعلی رسید جمع کروا کر رقم وصول کرنا

  • 13145
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 948

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حکومت اپنے ملا زمین کو مکا ن  کرا ئے پر لے کر دیتی  ہے اور  ملازم  کی تنخواہ  سے کرا یہ الاؤنس کے علاوہ پانچ فیصد  کٹوتی  مکا ن  کی چھوٹی  موٹی مرمت کے لیے  کرتی ہے ملا زم  جو  مر مت  کرواتا ہے اس کی رسید  دفتر میں جمع  کروانے سے خرچ شدہ رقم  وصول کر لیتا ہے لیکن  بعض  لو گ  مر مت  نہیں کرواتے  اور جعلی  رسیدیں  جمع  کروا کر رقم  وصول  کر لیتے  ہیں ان کا مو قف ہے کہ یہ  رقم  ہما ری  تنخوا ہ سے کٹی ہے تو آیا جعلی رسیدیں  جمع کروا کر رقم حاصل کرنا جا ئز ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

فریب کا ری سے معا ملہ  کرنا ممنوع  ہے چاہے اپنا حق ہی وصول کرنا کیوں نہ مقصود ہو کیونکہ یہ شے ۔

دیانت و امانت کے منا فی ہے جس کو اسلامی  تعلیما ت  میں بنیادی  حیثیت  حاصل ہے ۔

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص708

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ