سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(366) اسلام کا سیاسی پہلو ؟

  • 13110
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 938

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جائے استعجاب ہے کہ بھارتی مسلمان علمائے کرام سیکولر ازم کو اسلام کی حقیقی تعبیر گردانتے ہیں اور مسلمان  عوام کو اس بات کی تلقین کرتے ہیں کہ انتخا بات  میں سیکو لر  جما عتوں  کو ہی ووٹ  دیں  اشکال یہ ہے کہ اسلام کا سیاسی پہلوعالمی ہے یا علا قائی ؟یعنی اس کی تعبیر  اپنے ملک  کے معروضی حالا ت کو پیش نظر رکھ کر کی جا نی چا ہیے  یا تما اقوام عالم پر یکساں اصول لاگو ہوگا ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

میرے علم میں نہیں کہ آپ کا ادعا حقیقت کے مطابق ہو اسلام اور کفر کی تعبیر کے واضح تفادت میں کسی بھی کلمہ گو کو اختلا ف نہیں ہو سکتا  اس لیے انڈین علمائے  حق پر بد گمانی  کر نا صحیح نہیں ۔ اور جہاں تک سیکولر جماعتوں کو ووٹ ڈالنے کا تعلق ہے سودیا کفر  میں ان کی مجبوری سمجھیں جس طرح کہ ہمارے ہاں بھی اس عمل کی آمیزش مو جو د ہے اللہ رب العزت جملہ مسلمانوں کوراہ حق اختیارکرنے کی تو فیق بخشے ۔آمین!

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص638

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ