سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(256) چاندی کی انگوٹھی میں موتی یا ہیرا استعمال کرنا

  • 12978
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 953

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

چاندی کی انگوٹھی میں موتی یا ہیرا (لعل یاقوت) وغیرہ جڑوانا جائز ہے؟نیز آیا ان ہیروں یا موتیوں میں تاثیر ماننا درست ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہیروں یا موتیوں میں بذاتہ تاثیر ماننا ناجائز ہے موثر صرف اللہ تعالیٰ ہے حتی کہ معجزات کا کرامات میں بھی تاثیر کی طرف سے ہوتی ہے کیونکہ  وہی مختار کل اور مالک کل ہے قصہ موسیٰ  علیہ السلام  اس امر کی واضح دلیل ہے لاٹھی کو سانپ بنانا اگر ان کا اپنا فعل ہوتا تو دوڑنے کی چنداں ضرورت نہ تھی۔

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص563

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ